سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان اور اس کی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے تناظر میں بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔