ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز

پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ہوئی، رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن اورخرم خان ورک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملکی و سیاسی امور،بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیکرملک محمد احمد خان کو پنجاب اسمبلی امور بطریق احسن سرانجام دینے کو سراہا ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ گھر بنانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پراجیکٹس کو سراہتے ہیں۔ 

 رکن پنجاب اسمبلی محمد عاصم شیر میکن نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ترقیاتی منصوبوں میں ارکان صوبائی اسمبلی سے مشاورت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں محمد نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ اپنی مثال آپ ہے۔ 

رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی یاد تازہ کر دی ہے۔  

مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم،انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم شعبوں پر حکومت کام کررہی ہے، عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ پورے صوبے میں روٹی کی قیمت دیگر صوبوں سے کم ہے، موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔