ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا؛ شہباز شریف

پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا؛ شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار, صنعتوں، زراعت ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2025 کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.30 تک آنا انتہائی خوش آئند ہے۔  

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے ، معیشت کی بحالی کیلئے وفاقی  وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔