ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منصوبوں کی مشاورت کیلئے سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ

منصوبوں کی مشاورت کیلئے سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:منصوبوں بارے مشاورت پر اخراجات کم ، مشاورت مؤثر بنانے کیلئے پنجاب حکومت کا سرکاری ادارہ بنانےکافیصلہ کیا۔
پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسزبل 2025پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسزبل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیاگیا، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
بل بذریعہ رائے شماری ایوان سے منظور ہو گا، ایوان سے منظوری کے بعد بل گورنر پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا، بل کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں معاونت کیلئےسرکاری کنسلٹنٹ فرم بنائی جائیگی۔

اس سے قبل منصوبوں کے لئے پرائیوٹ کنسلٹنٹس کی مدد لی جاتی ہے، پرائیویٹ کنسلٹنٹس حکومتی خزانے پر خاصی بھاری ثابت ہوتی ہیں، نیا ادارہ قائم ہونے سے پنجاب حکومت اخراجات میں کمی کر سکے گی۔

بل کےمطابق نیا ادارہ سرکاری محکموں، خودمختار اداروں اور نجی شعبے کو مالیاتی و انتظامی مشورے دیگا، نئے ادارے کو قرضے لینے، پراپرٹی خریدنےو نجی کمپنیوں کیساتھ معاہدوں کا اختیار ہوگا، نئے ادارے کا مقصد شفافیت اور بروقت فیصلہ سازی کو فروغ دینا ہو گا،نیا ادارہ مالیاتی پالیسیوں اور منصوبوں کی تیاری میں معاونت بھی کرے گا۔ 

ادارہ سرکاری افسران کے لیے مالیاتی رہنمائی اصول جاری کرے گا،نئے ادارے کو سرکاری و پرائیویٹ ادارے مشورے کیلئے فیس ادا کریں گے، ادارے کے 13 رکنی بورڈ میں 9 سرکاری اہلکار اور 4 پرائیویٹ ماہرین شامل ہوں گے۔ 
چار پرائیویٹ ماہرین کے انتخاب کا اختیار وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہو گا، ادارے کا سی ای او بھی وزیراعلیٰ نامزد کریں گے۔