قیصرکھوکھر: جعلی وغیرقانونی اسلحہ ڈیلرزمحکمہ داخلہ کےریڈارپر، جعلی کاغذات پرغیر قانونی اسلحہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، محکمہ داخلہ پنجاب نےجعلی اسلحہ ڈیلرزکی نشاندہی کرکےدکانیں سیل کردیں۔
متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکوجعلی اسلحہ ڈیلرزکیخلاف مقدمات درج کرکےقانونی کارروائی کی ہدایت، محکمہ داخلہ نےغیرقانونی وجعلی اسلحہ ڈیلرزکےنام وایڈریس بھی جاری کردیئے۔
الاسلام آرمزاینڈایمونیشن پیکو روڈلاہورکوسیل کیاگیا، ٹکرٹاکربوبی ملک الاسلام آرمزکےنام سےجعلی دستاویزات پرغیرقانونی اسلحہ فروخت کررہاتھا، حاجی زرولی خان اسلحہ ڈیلر، بھاٹی گیٹ لاہور کا لائسنس معطل، دکان سیل کردی گئی۔
اصل مالک کی وفات کےبعدسیلزایجنٹ غیرقانونی طورپرلائسنس استعمال کررہاتھا، معطل اورسیل کیےگئےاسلحہ ڈیلرزمیں میاں خالداینڈ کمپنی کچہری بازارفیصل آبادشامل ہیں، چکوال آرمری، کمرشل مارکیٹ تلہ گنگ روڈچکوال کالائسنس بھی معطل کیا گیا، دکان سیل، معطل اورسیل کیےگئےاسلحہ ڈیلرزمیں سرحد آرمز، مرحبا پلازہ ضلع اٹک شامل ہیں۔
جعلی اسلحہ ڈیلر جواد اینڈ کمپنی، کچہری بازار، فیصل آباد کا لائسنس معطل، دکان سیل کی گئی، جعلی ڈیلرز کیساتھ اسلحہ کالین دین غیرقانونی ہوگااورملوث افرادکیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ نےمعطل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں تاحکم ثانی سیل رکھنے کی ہدایت کی، محکمہ داخلہ اس سے قبل 19 جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لے چکا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس پراسلحہ کی فروخت سنگین جرم، تمام ملوث افرادقانون کےشکنجے میں آئینگے، محکمہ داخلہ آرمزرولز2023کےتحت صوبہ بھرمیں اسلحہ ڈیلرزکےلائسنسزکی دوبارہ تصدیق کررہا۔
ابتک386اسلحہ ڈیلرزکوتصدیق کےبعدکمپیوٹرائزڈآرمزبزنس لائسنس جاری کیے،محکمہ داخلہ نےتمام اسلحہ ڈیلرزکواپنےلائسنس کی دوبارہ تصدیق کیلئےمساوی موقع فراہم کیے، جعلی اسلحہ لائسنس اورجعلی ڈیلرزکیخلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے،قانون کی حکمرانی اورعوام کےجان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجارہاہے۔