جنید ریاض:3لاکھ اساتذہ کےمسائل کوحل کرنےکامعاملہ، سکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ رہنماؤں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدیں۔
4مختلف کمیٹیوں میں ڈی پی آئی ایلیمنٹری وسیکنڈری، ڈپٹی سیکریٹریز کےنام شامل ہیں، کمیٹیاں سفارشات وتجاویزسیکرٹری سکول اور وزیر تعلیم کو پیش کریں گی۔
کمیٹیاں ان سروس پروموشن،ٹائم سکیل پروموشن کاجائزہ لیں گی، پروفیشنل ڈگری، لیٹ بی ایڈ،سروس رولز،ریشنلائزیشن کا جائزہ لیاجائےگا۔
ہیڈٹیچرالاؤنس ،سپورٹس وسائنس الاؤنس ،ایجوکیٹرزکی مستقلی ودیگرمسائل کاجائزہ لیں گی، کمیٹیوں کو2ماہ کاوقت دیاگیاہے کہ وہ ہرصورت اپنی تجاویزمحکمہ تعلیم کوپیش کریں، 11اساتذہ رہنماؤں میں محمد بشیر وڑائچ ، رانا لیاقت علی،کاشف شہزاد چوہدری اورمحمد صفدر شامل ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App