سٹی42: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو، کہا کہ پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے دہشتگری کی مذمت کرتے ہیں۔
پہلگام واقعہ پر انڈیا نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے، پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا انڈیا کے معاملے پر پاک افواج کیساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان کے دفاع کے لئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی، کل شریک نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی ایکٹ آف وار ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس بلانی چاہیے تھی۔