ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اسد عمرکا کہنا ہے کہ آئین ہمیں اور آپ کو حق دیتا ہے کہ ہم جس سیاسی جماعت کو چاہیں ووٹ دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ملک بھر سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام نکلیں گے، لاہور سے مرکزی ریلی کی قیادت عمران خان خود کریں گے۔ یہ آئین توڑنے پر آگئے ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہے عوام ان کے ساتھ نہیں،اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ چیف جسٹس آئین کا دفاع کر رہے ہیں اور بہت اچھے فیصلے انہوں نے کیے ہیں۔ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ ہم چیف جسٹس کے حق میں نکلیں کہ وہ کل جو بھی فیصلہ دیں۔آئین ہمیں اور آپ کو حق دیتا ہے کہ ہم جس سیاسی جماعت کو چاہیں ووٹ دیں۔