ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور افغانستان باہمی احترام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں: روس

پاکستان اور افغانستان باہمی احترام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں: روس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان  صورتحال  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روس کی وزارتِ خارجہ نے اپیل  کی ہے کہ فوجی تصادم سے گریزکریں، دونوں ممالک باہمی احترام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔

روس کی وزارت خارجہ کے جاری علامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں  پر جاری جھڑپوں اور لڑائی کی اطلاعات باعثِ تشویش ہیں۔ جھڑپوں میں طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہو رہا ہے،  دونوں اطراف سے جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہری آبادی اور افغان مہاجرین متاثر ہو رہے ہیں۔

 روسی وزارت خارجہ  نے کہا کہ کابل اور اسلام آباد سے فوجی تصادم سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ روس باہمی احترام پر مبنی بات چیت سے مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔ 

دوسری جانب آج سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، افغان طالبان رجیم کا ایمونیشن سپورٹ کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان طالبان رجیم ملوث ہے۔  افغان طالبان ریجیم کو سمجھانے کی تمام کوششین ناکام ہونے کے بعد اب آپریشن  غضب لِلحق شروع کیا گیا ہے جو مکمل کامیابی تک جاری رہے گا۔ 

 سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق افغان عوام کے خلاف نہیں صرف دہشت گردی کے خلاف ہے، افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جارہا ہے۔ افغانستان کے اندر آپریشن کے دوران سویلینز  کو کہین ببھی ٹارگٹ نہیں کیاجارہا، ہمارا ہدف سویلین نہیں، دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔