ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی انسانی حقوق کارکن اتمار گرین برگ نے اسرائیلی و امریکی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کی کال دیدی

اسرائیلی انسانی حقوق کارکن اتمار گرین برگ نے اسرائیلی و امریکی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کی کال دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل کے اندر سے اسرائیل مخالف آوازیں بلند ہونے لگیں۔ 

اسرائیلی انسانی حقوق کارکن اتمار گرین برگ نے دوبارہ اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کی کال دے دی۔ یہ احتجاجی مظاہرہ "جنگ بند کرو: اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت روکو" کے عنوان سے منعقد ہو گا۔ تل ابیب میں یہودی انسانی حقوق کارکنان کا اسرائیل و امریکہ مخالف احتجاج 7 مارچ کو شام 6:00 بجے، ہبیما اسکوائر، تل ابیب میں ہو گا۔ 

اسرائیلی انسانی حقوق کارکن اتمار گرین برگ نے اسرائیلی یہودی عوام کے نام ایکس پیغام بھی جاری کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ حکومت کی خاموش کرانے کی کوششوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ اس ہفتہ ہم دوبارہ اسی جگہ ایک بڑی احتجاجی ریلی کے لیے نکلیں گے۔ جنگ مخالف اسرائیلی عوام آئیں اور مظاہرہ میں شریک ہوں۔

اتمار گرین برگ نے لکھا کہ ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ، لبنان میں اسرائیلی مداخلت بھی پھیلتی جا رہی ہے۔ امریکی-اسرائیلی سامراج پورے خطے میں اپنی مہلک گرفت مضبوط کر رہا ہے۔ اس مہلک گرفت میں ایران، فلسطین، لبنان اور شام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ شام 6 بجے، ہبیما اسکوائر، تل ابیب کے  میں ہم جنگ، اپارتھائیڈ نظام اور نسل کشی کے خلاف کسی بھی دشمنانہ امریکی مداخلت کے خلاف احتجاج کریں گے۔ ہم خطے کے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں کسی بھی دشمنانہ امریکی مداخلت کے خلاف احتجاج کریں گے۔ یہ احتجاج ایک بڑے اور آسانی سے قابل رسائی محفوظ پناہ گاہ کے قریب منعقد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اتمار گرین برگ کو گذشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوج نے اسرائیلی و امریکہ مخالف مظاہرے پر گرفتار کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اتمار گرین برگ کو تشدد کے بعد نظربندی کی سزا سنائی تھی۔

گرین برگ نے نظر بندی ختم ہوتے ہی دوبارہ مظاہرے کی کال دے دی۔