اویس کیانی :وزارتِ اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر نے سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی قرار دے دیا۔
فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی نوٹیفکیشن میں تھا کہ بندرگاہوں کے داخلی راستے 10 مارچ تک عارضی بند کرنے کا حکم ہے۔
فیکٹ چیکر کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن من گھڑت ہے، کابینہ ڈویژن یا وزارتِ بحری امور نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔