ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں بھرتی سکول ٹیچر انٹرز کیلئے اچھی خبر

پنجاب بھر میں بھرتی سکول ٹیچر انٹرز کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب بھر میں بھرتی ہونے والے ساڑھے 12 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے.

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عارضی اساتذہ جنہیں گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، ان کے اکاؤنٹس میں اگلے ایک ہفتے کے اندر تنخواہیں منتقل کر دی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے ایس ٹی آئیز (سکول ٹیچر انٹرنز) کی تنخواہوں کے لیے ایک ارب سے زائد روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ایس ٹی آئیز کو 6 ماہ کے لیے کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے اور وزیر تعلیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ تنخواہوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔ اس اقدام سے عارضی اساتذہ کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی اور تعلیمی اداروں میں استحکام بڑھے گا۔