ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ: مخصوص نمبروں نے خاتون کی قسمت بدل دی،50 ہزار ڈالر کا انعام

امریکہ: مخصوص نمبروں نے خاتون کی قسمت بدل دی،50 ہزار ڈالر کا انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکا میں ایک خاتون نے برسوں سے استعمال کیے جانے والے اپنے مخصوص نمبروں کی بدولت بالآخر بڑی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر ہائی پوائنٹ کی رہائشی نورما نائٹ نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ طویل عرصے سے وہی نمبرز استعمال کر رہی تھیں جو ان کے خاندان کی سالگرہوں اور اہم تقریبات کی تاریخوں پر مبنی ہیں۔

میڈیا رپورٹس قرعہ اندازی کے دوران نورما نائٹ کے چار وائٹ بالز اور ایک پاور بال درست نکل آئے، جس کے نتیجے میں انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام حاصل کیا۔

 تاہم پاور پلے کی وجہ سے یہ رقم دگنی ہو کر ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

نورما نائٹ کا کہنا ہے کہ وہ جیتی گئی رقم سے اپنے گھر کی مرمت کروائیں گی اور اپنے شوہر کے لیے نیا ٹریکٹر بھی خریدیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نارتھ کیرولائنا کے ہی ایک کسان پیٹر جوزف بھی پاور بال لاٹری جیتنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

 ایک لاکھ ڈالر جیتنے کے بعد پیٹر جوزف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ اتنی بڑی رقم جیت سکیں گے۔

پیٹر جوزف نے اس انعامی رقم کا استعمال اپنے قرضے اتارنے اور اپنے نواسے نواسیوں کے لیے نیا گھر خریدنے میں کیا تھا۔