جنیدریاض: میٹرک سالانہ امتحان2025انگریزی لازمی کاپرچہ، منسٹرایجوکیشن کانام لیکرنامعلوم شخص امتحانی سنٹرچیک کرنےداخل ہوگیا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں وسیم افتخار بغیراتھارٹی لیٹرداخل ہوا، وسیم افتخار نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سےمیری امتحانی سنٹرچیک کرنےکی ڈیوٹی ہے۔
کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ تمام امتحانی سنٹر میں دفعہ 144 نافذ ہے،بغیراتھارٹی لیٹر کسی امتحانی سنٹرمیں غیرمتعلقہ شخص کےداخلےپرپابندی ہے،متعلقہ شخص پر ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔
