فاران یامین: داتا دربار انتظامیہ نے نشے کے عادی افراد کو دربار کے سامنے فٹ پاتھ پر جمع ہونے سے روکنے کے لیے ایک مؤثر قدم اٹھایا ہے۔ انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر جنگلہ لگانا شروع کر دیا ہے تاکہ نشے کے عادی افراد کو وہاں سونے سے روکا جا سکے۔
داتا دربار کے سامنے فٹ پاتھ گزشتہ کئی ماہ سے نشے کے عادی افراد کا مستقل ٹھکانہ بن چکا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں کی شکایات کے بعد انتظامیہ نے اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے جنگلہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ان افراد کو فٹ پاتھ پر سونے سے روکا جا سکے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنگلہ لگانے سے نہ صرف نشے کے عادی افراد کو فٹ پاتھ پر سوئے جانے سے روکا جائے گا بلکہ اس سے شہر کی صفائی اور نظم و ضبط کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔