عامر شہزاد : خیبر پختونخوا کابینہ کل حلف اٹھائے گی، حلف کے لئے کابینہ کے نامزد ارکان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔
حلف برداری کی تقریب کل ساڑھے 6بجے گورنر ہاوس میں ہوگی، حلف کے لئے کابینہ کے نامزد ارکان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔تقریب میں 120 سے زیادہ مہمانوں کی گنجائش ہوگی۔
حلف اٹھانے والوں میں ظاہر شاہ طورو ، عاقب اللہ ،مینا خان ، ارشد ایوب خان،شکیل خان،محمد سجاد ،فضل حکیم حلف اٹھائیں گے، اس کے علاوہ خلیق الرحمان ،فضل شکوربھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں، جبکہ بیرسٹر محمد علی سیف اور تیمور جھگڑا کو مشیر مقرر کیا جانے کا امکان ہے۔