ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی 3 مقدمات میں ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر، وکیل کا دعویٰ

عمران خان کی 3 مقدمات میں ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر، وکیل کا دعویٰ
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی تین مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائرکردی گئی،تینوں حفاظتی ضمانتیں چیف جسٹس ہاؤس میں دائر کی گئیں۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کاکہناہے کہ چیف جسٹس نے بذریعہ رجسٹرار درخواستوں کو صبح کیلئے مقرر کر دیا ہے،عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت پیر کو نو بجے ہو گی۔

 وکیل عمران خان نے کہاکہ رمنا پولیس سٹیشن کے دو مقدمات اور توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کی گئی ہیں ،توشہ خانہ کیس کی سماعت سنگل بینچ کرے گا،تھانہ رمنا کے کیسیز کی سماعت دو رکنی بینچ کرے گا۔