پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہاہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے نوٹس پر جو لکھا اس پر قائم ہوں۔
تفصیلات کےمطابق شبلی فراز کاکہناتھا کہ اگر کسی کو انگریزی سمجھ آتی ہے تو اسے پتہ ہے کہ میں نے کیا لکھا ہے،اس وقت جو صورتحال تھی اس کے مطابق لکھا،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میں نے کہاں لکھا ہے کہ عمران خان زمان پارک والے گھر میں نہیں ہیں ، میرے لکھے سے جرم سرزد ہوا ہے تو جوکارروائی کرنی ہے کرلیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچی تو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی تھی۔اسلام آباد پولیس نے غلط بیانی پر کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔