وزیراعظم کے دورہ قطر پر پی ٹی آئی کا ردعمل

وزیراعظم کے دورہ قطر پر پی ٹی آئی کا ردعمل
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایک بار پھر غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، سمجھ سے باہر ہے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟

رہنما پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں ، ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں ، کشمیر،افغانستان پر دس ماہ سے کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا۔