سالک نواز:ریلوے کی آمدن اور فریٹ سروسز میں اضافہ کیلئے آٹھ سو بیس ہائی کپیسٹی ویگنز خریدنے کا فیصلہ، وزیر ریلوے کا کہنا ہے ریکارڈ ریونیو سے پاکستان ریلوے کی نجکاری کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں سیکرٹری ریلویز مسز پروین آغا ، چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور، مشیر وزارت ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہائی کپیسٹی ویگنز خریدنے کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کردیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے پہلے ہی 55جدید امریکی کمپیوٹرائزڈ انجن اپنے فلیٹ میں شامل کرچکاہے جو پہلے سے موجود انجنوں سے دوگنی طاقت کے حامل ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اس سے قبل بھی اجلاس ہوئے جن میں ریلوے کی ترقی اور بہتری کے لئے بھر پور طریقے سے منصوبہ بندیاں کی گئیں،چینی ریل انجن تیار کرنے والی کمپنی کے وفد نے بھی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی جس میں ناکارہ ہوجانے والے کمپنی کے تیار کردہ انجنوں کی بحالی کے حوالے سے پیش کش کی گئی۔
مزید جاننے کیلئے کلک کریں:وزیرریلوے سے چینی ریل انجن تیار کرنے والی کمپنی کے وفد کی ملاقات
پاکستان ریلویز میں جہاں پر ایک طرف ترقی لئے کوششیں کی جاری ہے وہاں پر عوام کی سہولتوں کے لئے بھی کچھ نہ کچھ ضرو ر ی فیصلے لیے گئے ہیں ،یعنی کے کچھ عرصہ پہلے 65 سال سے زائد عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25 فیصد اور اکانومی کلاس میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
مزید جاننے کے لئے کلک کریں :بزرگ شہریوں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلوے نے زبردست سہولت متعارف کرا دی