پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، مریم نواز

پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پولیو اوورسائٹ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ موثر کاوشوں پر اتفاق کیا گیا، ساتھ  ہی پولیو کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ 
اجلاس میں پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیاگیا۔ پنجاب میں دیگر علاقوں سے آنے والے بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹرحنان بلخی اور دیگر ماہرین نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ۔ 
 مریم نوازشریف  نے کہا کہ پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کررہی ہوں۔ اکتوبر2023سے اب تک پنجاب میں پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ فوری ہنگامی رسپانس کے ذریعے ہی پولیو کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ عوام کی صحت او رعلاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز دیہات کے عوام کے لئے فیلڈ ہسپتال اور گنجان اربن ایریا کے لئے 200کلینک آن ویل پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیفٹی او رسکیورٹی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پولیو کے حوالے سے کمزور انڈیکٹر والے اضلاع پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ دیگر صوبوں سے آنے والے بچوں کی ویکسینیشن پر خصوصی کی ضرورت ہے۔ 
ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے کہا کہ پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مثبت رسپانس کی توقع ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ بچوں میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کے لئے پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انسداد پولیو کے لئے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا عزم او رکاوشیں قابل تحسین ہیں۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب کو مختلف اضلاع میں جاری پولیو مہم پر بریفنگ دی گئی، کہا گیا کہ لاہور میں گزشتہ سات ماہ میں انسداد پولیو کے اہداف 85 فیصد تک حاصل کرلئے گئے ہیں۔ پنجاب کے 10 اضلاع میں 29 اپریل سے انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ افغان شہریوں کی پولیو امیونائزیشن کے لئے ٹرانزٹ پوانٹس پر کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔  پنجاب حکومت پولیو ٹیموں کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ 
سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر عدنان خان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔