ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزرگ شہریوں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلوے نے زبردست سہولت متعارف کرا دی

بزرگ شہریوں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلوے نے زبردست سہولت متعارف کرا دی
کیپشن: City42 - Pakistan Railway
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سالک نواز): پاکستان ریلویز نے 65 سال سے زائد عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25 فیصد اور اکانومی کلاس میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے 65 سال سے زائد عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25 فیصد اور اکانومی کلاس میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ پاکستان ریلویز کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپیارٹمنٹ کی طرف سے اس اقدام سے بزرگ شہریوں کو رعائتی نرخوں پر ٹکٹ کے حصول کے لئے ریزرویشن آفس یا ریلوے اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں وہ گھر بیٹھے رعائتی نرخوں پر اپنی سیٹ بک کرا کر سفر کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فہد رحمان کے مطابق تمام بزرگ شہری یہ ٹکٹ آن لائن کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، یو بی ایل اومنی اور جاز کیش سے بھی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ بزرگ شہریوں کو اپ اور ڈائون کی چھبیس مختلف ٹرینوں سبک رفتار، سبک خرام، علامہ اقبال، مہر ایکسپریس، عوام ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، خیبر میل، اکبر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، بولان میل، جعفر ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور تیزگام میں رعائتی نرخوں پر آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔