ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رالپنڈی:اڈیالہ جیل سے علاج کے لیے لایا گیا قیدی ہسپتال سے فرار

رالپنڈی:اڈیالہ جیل سے علاج کے لیے لایا گیا قیدی ہسپتال سے فرار
کیپشن: File photo
سورس: BBC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل راولپنڈی سے علاج کے لیے لایا گیا قیدی بینظیر بھٹو ہسپتال سے فرار ہوگیا۔ مجرم کے خلاف فرار کا مقدمہ  درج کرلیا  گیا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق فرار مجرم جمیل منشیات کے مقدمے میں گرفتار اور عدالت سے سزا یافتہ ہے۔ راولپنڈی پولیس نے مجرم جمیل کے فرار کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کرلیا ہے، جس میں ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی عمران احمد اور کانسٹیبل قمر علی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق فرار مجرم کو اُس کے بیٹے عدنان سمیت نامعلوم شخص وہیل چیئر پر وارڈ سے باہر لے گئے اور گاڑی میں بیٹھا کر فرار ہوئے ہیں۔مجرم کو منشیات سمگلنگ ثابت ہونے پر عدالت سے 9 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔