ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   سپین :چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا

   سپین :چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سپین کے سیاحتی جزیرے ٹینریف میں ایک چھوٹا طیارہ انجن فیل ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے مصروف سڑک پر گر گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹینریف کی جانب جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوگئی، پائلٹ نے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، لیکن طیارہ    ایک سڑک پر آ گرا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی بجلی کے کھمبے اور درختوں سے ٹکرایا، جس کے باعث اس کے پر ٹوٹ گئے اور ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔

ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ایندھن کے اخراج کے باعث ممکنہ آگ سے بچاؤ کے لیے طیارے کے گرد خصوصی فوم بچھا دیا گیا۔

 طیارے میں موجود پائلٹ اور معاون پائلٹ خود باہر نکل آئے، تاہم طبی معائنے کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام کے مطابق دونوں افراد محفوظ ہیں اور کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔

 مقامی انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ کچھ دیر کے لیے متاثرہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔