ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شدید آندھی نے تباہی مچا دی،دیواریں اور چھتیں گرگئیں،13 سے زائد افراد زخمی

 شدید آندھی نے تباہی مچا دی،دیواریں اور چھتیں گرگئیں،13 سے زائد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جودھیانہ  :بہاولپور سمیت پنجاب بھر میں رات گئے آنےوالی شدید آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،دیواریں اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 15 سالہ بچی جاں بحق اور 13 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پنجاب بھر میں رات گئے تیز آندھی سے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا،بہاولپور میں چنن پیر کے علاقے میں دیوار گرنے سے 15 سالہ اللہ وسائی جاں بحق ہوگئی جبکہ بہاولپور اندرون شہر میں دیوار گرنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے ،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

بہاولپورکے علاقےغنی گوٹھ اور سی پیک روڈ پر چھتیں گرنے سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں،فتو والی میں سولر پلیٹیں اور جھانگی والا روڈ پر درخت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے،ذخیرہ جنگل اور بھٹہ خشت پر توڑی میں لگنے والی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔آندھی سے تاریں ٹوٹنے اور درخت گرنے کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثرہوا،بہاولپور شہر کے 4 سے زائد فیڈرز سے بجلی منقطع ہے ہوگئی، میپکو حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد سے جلد بحالی کیلئےکوششیں جاری ہیں۔

 واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نےملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کیاتھا، ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب  کے مطابق 2 سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آندھی اور طوفان کے پیش نظر کچے مکانات اور ہورڈنگزکے گرنے جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائے۔

  محکمہ موسمیات نے بھی 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارش  کی پیشگوئی کررکھی ہے۔