ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند سے زمین طلوع؛ منفرد تصویر سامنے آگئی

چاند سے زمین طلوع؛ منفرد تصویر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  زمین سے چاند کے طلوع اور غروب ہونے کے مناظر تو  بہت بار دیکھے ہوں گے مگر  اب ایک ایسی نایاب  تصویر سامنے آئی ہے جس میں چاند سے زمین طلوع ہو رہی ہے ، زمین کے طلوع ہونے کا حیران کن  منظر  تصویر ی شکل میں سامنے آیا ہے ، جاپان کی نجی کمپنی کا اسپیس کرافٹ 6 جون کو چاند پر اترنے کی کوشش کرے گا۔ نئے مشن سے قبل آئی سپیس سے چاند سے زمین کے طلوع ہونے کے نظارے کی تصویر جاری کی گئی ہے 

آئی اسپیس نامی کمپنی کا ریزیلینس لینڈر پاکستانی وقت کے مطابق 6 جون کو رات 12 بج کر 17 منٹ پر چاند کے تاریک حصے کے قریب لینڈنگ کرنے کی کوشش کرے گا۔اس سے قبل اسی کمپنی کا اپریل 2023 میں چاند پر بھیجا گیا مشن لینڈنگ میں ناکام رہا تھا۔نئے مشن کی لینڈنگ سے قبل آئی اسپیس کی جانب سے چاند سے زمین کے طلوع ہونے کے نظارے کی دنگ کر دینے والی تصویر جاری کی گئی ہے۔

یہ تصویر اسپیس کرافٹ نے 27 مئی کو لی تھی جسے 5 جون کو جاری کیا گیا، جس میں چاند کے افق پر ہمارا سیارہ طلوع ہو رہا تھا۔تصویر میں زمین کے نیلے رنگ کے ساتھ سفید بادلوں کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے ایکس (ٹوئٹر) پر اس تصویر کو جاری کیا اور بتایا کہ اگر بادل نہ ہوتے تو یہ لینڈر شاید جاپان کو دیکھ پاتا، جہاں اس نے خلا میں جانے سے قبل کافی وقت گزارا تھا۔یہ مشن چاند کے مدار میں 7 مئی کو داخل ہوا تھا اور ابھی چاند کی سطح سے 100 کلومیٹر اوپر پرواز کر رہا ہے۔اس مشن کو 15 جنوری کو اسپیس ایکس نے خلا میں لانچ کیا تھا اور اس نے چاند تک پہنچنے میں کئی ماہ لگائے۔اگر یہ چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب رہا تو یہ وہاں 14 دن تک مختلف سائنسی تجربات کرے گا