ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سمیت 6 ڈاکٹروں کی برطرفی کے نوٹسز معطل

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سمیت 6 ڈاکٹروں کی برطرفی کے نوٹسز معطل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کاروائی کا معاملہ،صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹسز معطل کردئیے ،،پنجاب حکومت کے لاء افسر نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی جس پرعدالت نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرف ڈاکٹروں کو دئیے ریلیف میں 13 جون تک توسیع کردی.

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی ،صدر وائی ڈی اے سمیت دیگر ڈاکٹرز نے برطرفی کے نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،ڈاکٹرز کی جانب سے ملک آصف نسوانہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے ، اور موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کیا ، وکیل درخواست گزاراحتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے،حکومت نے مطالبات منظورِ کرنے کی بجائے برطرف کے نوٹس بھیج دئیے .

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت دیگر ڈاکٹرز نے سماعت کے بعد سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے ہسپتالوں کو ٹھیکہ کر دینے کے خلاف پر امن احتجاج کیا ہے ، ہسپتالوں کو ٹھیکہ پر دینے سے علاج مہنگا ہوگا.ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرف کیا گیا ، جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے.

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف گنگا رام سمیت مختلف ہسپتالوں میں ہوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کرریے ہیں ، وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار ڈاکٹروں کی برطرفی کے نوٹسز کالعدم قرار دے دے،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے جمعہ تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی.


 

Ansa Awais

Content Writer