ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او فاروق نسیم کا UMT میں نوجوان رہنماؤں سے خطاب

ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او فاروق نسیم کا UMT میں نوجوان رہنماؤں سے خطاب
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او فاروق نسیم نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) لاہور میں ''بزنس لیڈرز ود فیوچر لیڈرز'' کے عنوان سے منعقدہ اہم ایونٹ میں خطاب کیا۔ اس سیشن کی میزبانی UMT کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کی۔ اس تقریب کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان فاصلہ کم کرنا تھا تاکہ کامیاب بزنس لیڈرز کو نوجوان طلباء کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاسکے۔  as 

یہ تقریب حکیم سعید ہال میں منعقد ہوئی جہاں فاروق نسیم نے موجودہ کاروباری دنیا میں قیادت کے چیلنجز اور ترقی کے مواقع پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر حکیم سعید ہال نوجوان طلباء اور اساتذہ سے بھرا ہوا تھا جہاں انہوں نے ٹیکسٹائل سے لے کر آئی ٹی مینوفیکچرنگ تک مختلف شعبوں میں دہائیوں پر مبنی اپنے تجربات کی مدد سے روشنی ڈالی۔ 

فاروق نسیم نے کہا، ''یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ میں اپنے ملک کے مستقبل سے مخاطب ہوں۔ قیادت کا مطلب صرف عہدے نہیں، بلکہ ثابت قدمی، دوسروں کا احترام، اور ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں ہر شخص ترقی کر سکے۔''

https://www.city42.tv/digital_images/large/2025-06-05/news-1749107313-8634.jpg

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اس کے لوگ ہوتے ہیں۔ ''کوئی بھی ادارہ اپنے ملازمین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اسی وجہ سے ڈی ڈبلیو پی گروپ میں 1200 سے زائد ملازمین بیس سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہے ہیں۔"

انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ طلباء میں اعتماد پیدا کریں۔ انہوں نے نصاب میں جدید تعلیم کی شمولیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ''ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں ورچوئل ایجوکیشن اور آٹومیشن پیشوں کو بدل رہی ہے۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس نئے دور کے لیے تیار کرنا ہوگا۔''

فاروق نسیم نے sAi وینچر کیپیٹل کا بھی ذکر کیا، جو نوجوانوں کے نئے اور جدید کاروباری آئیڈیاز کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ ''ہم نے اب تک 10 کامیاب کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور مزید انقلابی آئیڈیاز کی تلاش جاری ہے۔'' انہوں نے پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ ہمارا نوجوان ٹیلنٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مثبت تبدیلی لا رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر انہوں نے بانیان پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور نوجوانوں کو خوف اور غیر یقینی صورتحال سے باہر نکلنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا، ''ٹیکنالوجی صرف کام کے طریقے نہیں بدل رہی، بلکہ قیادت کا مفہوم بھی تبدیل کررہی ہے۔ اگلے پاکستانی کاروباری لیڈر وہ ہوں گے جو دیانت داری اور جدت کو اپنائیں گے۔'' انہوں نے مزید کہا، ''مواقع کا انتظار نہ کریں، جو نئی تبدیلیوں کو سمجھے گا اور تیزی سے آگے بڑھے گا، وہی مستقبل کا معمار ہوگا۔''

Ansa Awais

Content Writer