ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی ، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہےگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سبی47، گوجرانوالہ46، جیکب آباد، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، بھکر، دادو45، ڈی آئی خان، نورپورتھل، قصوراورخیرپورمیں44 ڈگری سینٹی  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جمعرات کے روزموسم کی صورتحال  

جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان  ہے۔    

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت، ٹانک ,ملاکنڈ،باجوڑ، مہمند، خیبر، ،اورکزئی، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں ، جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان  ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پرمزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،اور ملتان میں آندھی/ جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی،نصیر آباد، جعفر آباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی، ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ  کے بیشتر بالائی اضلاع موسم شدید گرم رہے گا، تاہم شام یا رات میں بالائی/وسطی اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کشموراوردادومیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔