موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالےسے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،  جنوبی علاقوں میں موسم شدید  گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ،  اسلام آباد، مری، گلیات میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونحوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سوات،ابیٹ آباد،  مانسہرہ اور کوہستان  میں  چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار، بہاولنگر، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور،ساہیوال ، بہاولپوراور رحیم یار خان ، مری، گلیات اورگردونواح میں چند مقامات پر  تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer