سٹی 42 : پاکپتن میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا عرس آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
آج عرس کی آخری شب بہشتی دروازہ اے ڈی سی ار اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید آقبال چدھڑ نے کھولا، بہشتی دروازہ سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین گزر رہے ہیں۔ آخری شب بہشتی دروازہ آذان فجر تک کھلا رہے گا۔
آذانِ فجر کے وقت بہشتی دروازہ ہر خاص و عام کیلئے سال بھر کیلئے بند کر دیا جائے گا۔