ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے؛ محمد جنید انوار

حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے؛ محمد جنید انوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کربلا ایثار، قربانی اور حق گوئی کی روشن مثال ہے ۔ 

محمد جنید انوار چوہدری نے واقعہ کربلا کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتی ہے۔ حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے حق کا علم بلند کیا۔ باطل کے آگے سر جھکانے کے بجائے سچائی پر قربان ہونا حسینؓ کا درس ہے ۔ محرم صبر، برداشت اور حق کے لیے قربانی کا پیغام دیتا ہے ۔