ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع

شہرِ قائد میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر قائد سمیت بڑے شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں،  بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں، موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 واضح رہےکہ گزشتہ روز جمعہ کو لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے، حادثے میں اب تک 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔