ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کی حکومت پر کڑی تنقید

شہبازشریف کی حکومت پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کا ٹوئیٹ، کہتے ہیں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ یو ای ٹی نے پیسے نہ ہونے پر اپنے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلی تعلیم کے بجٹ میں عمران خان حکومت نے جو بڑی کٹوتی کی تھی اس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال مستقل کی مایوس کن تصویر پیش کررہی ہے جبکہ یہ لمحہ فکریہ ہے۔ میاں شہبازشریف کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے گئے اور تعلیم کے شعبہ کے لئے ہمیشہ ریکارڈ فنڈز رکھے گئے تاکہ تعلیم کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا اجرا کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer