ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمندطلباء کیلئے خوشخبری

پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمندطلباء کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستانی طلباء کے لئےبیرون ممالک جاکر پی ایچ ڈی کرناکوئی آسان کام نہیں مگر اس مشکل کو مدنطر رکھتے ہوئے،بحریہ ٹاؤن نے پاکستانی طلباء کے لیے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے پاکستانی طلباءکے لئے پی ایچ ڈی پروگرام سپورٹ کا اعلان کیا، جس میں ان کا کہناتھا کہ ہر سال پاکستان سے 25 طلباء کو پی ایچ ڈی کے لیے بیرونِ ممالک بھیجا جائے گا،چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا کہناتھا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، یو ای ٹی لاہور سے پاکستانی طلباءکوپی ایچ ڈی کے لیے باہر بھیجا جائے گا۔ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب یونیورسٹی لاہور اور پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو بھی پی ایچ ڈی کے لیے باہر بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گزشتہ دنوں پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کی پالیسی تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جس کے مطابق پاکستان بھر کی سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز میں ایم فل ڈگری کی بنیاد پر پی ایچ ڈی داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق طالب علم کو کسی بھی مضمون میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے گیٹ سبجیکٹ ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پی ایچ ڈی کورس ورک کا دورانیہ ایک سال سے بڑھا کر دو سال تک کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی پروگرام ایوننگ اور ویکنڈ کلاسز پر کرانے پر پاپندی کی سفارش کی گئی ہے۔

پی ایچ ڈی سپروائزر کیلئے متعلقہ یونیورسٹی میں مستقل پروفیسر ہونے کی شرط عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یونیورسٹیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ٹی ٹی ایس پروفیسرز بھی پی ایچ ڈی سپروائزر کیلئے اہل تصور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer