(سٹی 42) سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی قسمت کھل گئی، پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراطلاعات کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ہندوؤں سے متعلق متنازعہ بیان پر مستعفی ہونے والے سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا، آج گورنر ہاؤس میں وزیر جنگلات کا حلف اٹھائیں گے، قائم مقام گورنرچودھری پرویزالہیٰ فیاض الحسن چوہان سےحلف لیں گے، جنگلات کی وزرات سبطین خان کی نیب حراست کے باعث خالی ہے۔
واضح رہے کہ4مارچ کو وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے خلاف بیان دیا تھا، جس کی انہوں نے وضاحت بھی کی، ان کا کہنا تھاکہ اپنے بیان میں پاکستان میں مقیم ہندوؤں کو نہیں بلکہ مودی اور بھارتی فوج کو مخاطب کیا تھا، اگر ان کے بیان سے ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں،5 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا تھا۔