زین مدنی : گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے ۔
سجاد مہدی کو ہارٹ اٹیک آیا، جس کے بعد فوری طور پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اُن کا انتقال ہوا۔
سجاد مہدی محکمہ پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز تھے۔
سجاد مہدی کی نماز جنازہ کل بروز منگل بعد از نماز ظہر پی آئی اے کالونی میں ادا کی جائے گی۔