ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، بارش کہاں ہوگی؟ اہم پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، بارش کہاں ہوگی؟ اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش / برفباری ہو سکتی ہے۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات چند مقامات پر میں دھند کا امکان ہے۔اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح/رات کے دوران پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد / مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح/رات کے دوران سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ، لیہ، بھکر، نورپورتھل،ڈی جی خان،راجن پور،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔