(حاشر وڑائچ) سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔
عدالت نے پولیس کو کل اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے،ان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔
علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔