قیصر کھوکھر: محتسب پنجاب کے تعلیم دوست اقدام کے تحت 78 طلبہ کو مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے کے زیرِ التوا تعلیمی وظائف جاری کر دئیے گئے۔
یہ وظائف کئی ماہ سے مختلف سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں میں التوا کا شکار تھے، جس کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی۔
محتسب پنجاب نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بلاوجہ تاخیر فوری طور پر ختم کرنے اور وظائف کی ادائیگی کا حکم دیا۔ احکامات پر عملدرآمد کے بعد طلبہ کو ان کے واجب الادا وظائف جاری کر دیے گئے۔
محتسب پنجاب نے آئندہ تعلیمی وظائف کی شفاف اور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ طلبہ کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وظائف کی بروقت فراہمی اور فوری انصاف پر طلبہ کی جانب سے محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا گیا۔