ویب ڈیسک: ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے کےبہت قریب پہنچ گئے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ وہ یہ سنگ میل ٹیسلا کے ریکارڈ ساز معاوضے کے پیکج سے ایک ڈالر لیے بغیر حاصل کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس ( SPECX) کے چیف ایگزیکٹو کی ذاتی دولت اس قدر رفتار سے بڑھی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک ایک ٹریلین ڈالر کی نیٹ ورتھ کی حد عبور کر سکتے ہیں۔
یہ سب نا صرف اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی قدر بلکہ قانونی فتوحات کی وجہ سے بھی ہے ، حالانکہ ان کا نیا ٹیسلا معاوضہ پیکج ابھی تک ادا نہیں ہوا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے اندازوں کے مطابق، مسک کی دولت تقریباً 726 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو صرف ایک سال میں دوگنی ہوئی ہے اور انہیں "فور-کاما کلب" کے قریب لے آئی ہے۔
یہ رفتار صرف ٹیسلا کی وجہ سے نہیں بلکہ اسپیس ایکس کی ڈرامائی ری ویلیوایشن کی وجہ سے ہے، جسے حالیہ شیئرز کی فروخت میں 800 ارب ڈالر تک کی قدر دی گئی ہے۔
مسک کے پاس کمپنی کا تقریباً 42 فیصد حصہ ہے، اور اگر اسپیس ایکس کا طویل عرصے سے متوقع عوامی اجرا (IPO) ہوتا ہے ، جو کہ تاریخ کے سب سے بڑے IPOز میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے تو ان کا ذاتی حصہ تقریباً ایک ہی رات میں ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب کہ مسک کو ٹیسلا کے نئے منظور شدہ معاوضہ پیکج سے کوئی ادائیگی نہیں ملی۔