سرائیکیوں کو ان کا حق ملنا چائیے، آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari, City42, Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto, Peoples Party, Multan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرائیکیوں کو ان کا حق ملنا چائیے ۔

 ملتان مین پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شہید بھٹو کے داماد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے ذوالفقار بھٹو کا ریفرنس سپریم کورٹ تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے سرائیکی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ  پارٹی نے ہمیشہ آپ کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے ورکروں اور غریبوں کے لیے بی بی کارڈ بنایا۔ہمارے دور میں ایکسپورٹ 25بلین پر پہنچ گئی تھی۔

آصف زرداری نے کہا کہ مثبت سوچ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت سے نقصان ہوتے رہے ۔

انہوں نے الیکشن کیمپین کے دوران سکیورٹی کے مسائل کےحوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے،یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم نے یہاں اپنا دم دینا ہے۔