ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ سے نا اہلی کیس کا فیصلہ تیار

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان  :وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی سینیٹ سے نا اہلی کیس کا فیصلہ تیار کر لیا گیا ،الیکشن کمیشن  9 جنوری کو فیصلہ سناۓ گا۔

الیکشن کمیشن کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کر دیا ،اسحاق ڈار  9 جنوری کو الیکشن کمیشن  میں طلب کر لیا گیا ۔وزیر خزانہ  کو نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈارخود یا بذریعہ کونسل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی۔بطور کامیاب امیدوار گزشتہ 9 مارچ کو اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن جاری ہواتھا

29 مارچ 2018 کو اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل ہوا اور سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسحاق ڈار 27 ستمبر 2022 کو  5 سال بعد وطن واپس آ ۓ  تھے اور پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔