ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت

قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد :اپ گریڈ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح  وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو کریں گے افتتاحی تقریب میں شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا

 چیئرمین پی سی بی قذافی سٹیڈیم میں کام کرنے والے ورکرز کو 7فروری کو لنچ دیں گے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے مزدوروں کے اعزاز میں تقریب ہو گی۔،شام 7 بجے وزیراعظم شہباز شریف اپ گریڈ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے،شام 7:30 بجے چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کی جائیگی،شام کو کٹ کی رونمائی کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیاہے ۔
7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت ہو گا ،شائقین کرکٹ کا عمران خان انکلوژرز کے علاوہ تمام انکلوژرز میں داخلہ فری ہوگا،شام 5:30 بجے شائقین کرکٹ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے دروازے کھولے جائینگے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دوپہر میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔