ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے:آرمی چیف

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے:آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اب انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، اور ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ انسانی المیے کو ختم کرنے، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔