ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظارکی گھڑیاں ختم، اساتذہ کی سنی گئی

انتظارکی گھڑیاں ختم، اساتذہ کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ترقی یافتہ، معطل اور ڈسپوزل پر موجود 2600 اساتذہ کو پنجاب بھر کے مختلف سکولوں میں تعینات کردیا، سکول ایجوکیشن کو تعیناتی کیلئے 31سو اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ترقی یافتہ، معطل اور ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کرلیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ سے 20 ہزار خالی اسامیوں پر تعیناتی کیلئے آپشن دی تھی،31سو اساتذہ کی جانب سے تعیناتی کیلئے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں،مذکورہ درخواستوں میں سے 26سو اساتذہ کو مختلف اسامیوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

اساتذہ تعیناتی کے آرڈر سکول انفارمیشن سسٹم سے آن لائن حاصل کرسکیں گے،سکول ایجوکیشن نے تعیناتیوں کیلئے اساتذہ سے 12 جنوری تک درخواستیں وصول کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer