ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈکپ 2019 تک قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا

احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈکپ 2019 تک قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی) پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈکپ 2019 تک قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرفرازاحمد سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد ورلڈکپ 2019 تک قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد کا ریکارڈ بہت اچھا ہے،  مکمل بورڈ ان کے ساتھ ہے اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سرفراز کپتان ہیں اور رہیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہر سیریز کے بعد ٹیم میں کپتان سمیت سب کی پرفارمنس دیکھتے ہیں، ورلڈ کپ کے بعد سرفراز کی کپتانی کا جائزہ لیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer