ویب ڈیسک : شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس سے ٹریفک کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفرسے گریزکریں اوراگرسفرلازمی ہو تو انتہائی احتیاط برتیں،بندش کے دوران موٹروے کی مختلف انٹرچینجزپرٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی حد نگاہ معمول کے مطابق بہتر ہوگی، موٹروے دوبارہ کھول دی جائے گی اور مسافروں کوبروقت اطلاع فراہم کی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موٹروے پولیس کی ہدایات پرعمل کریں اوراپنی حفاظت کو مقدم رکھیں۔