سٹی 42 : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا انٹرسٹ پہلے ہونا چاہیے، یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے۔
سردار یاسر الیاس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز پاکستان کی بیک بون ہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم دن رات پاکستان کا امیج بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے خلاف بات کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں سرمایہ آئے، اگر پورا دن ہم تنقید برائے تنقید کرتے رہیں گے اپنے ملک پر اپنی افواج پر جن کی اتنی قربانیاں ہیں تو وہ ساری محنت پھر ضائع ہو جاتی ہے۔