ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ الیکشن ؛ 3 امیدواروں نے جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کروائے

سینٹ الیکشن ؛ 3 امیدواروں نے جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کروائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے 3امیدواروں نےکاغذات جمع کرادیئے۔
ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔عابد شیر علی، احسان خان اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔عابد شیر علی نے کاغذات نامزدگی کے 2 سیٹ جمع کروائے۔
نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی منظو ریا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 10 دسمبرتک دائر ہوگی۔
اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔
امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی